پشاور(مانند نیوز ڈیسک)نجی یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا اور 9 اور 10 مئی کے واقعہ کی مذمت کی۔ریڈیو پاکستان پشاور دورہ کے دوران فیکلٹی ممبرز کو 9 اور 10 مئی کو ہونے والے افسوس ناک واقعہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور عمارت کے جلے ہوئے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔شرکا ئے وفد نے کہا کہ ہم اس قسم کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور یہاں پر آنے کا مقصد اظہار یکجہتی ہے، ہمیں بہت افسوس ہوا کہ ہم نوجوان نسل کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔فیکلٹی ممبرز نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملکی اثاثوں کی حفاظت کریں، ریڈیو پاکستان کی اس حالت پر افسوس ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے