باجوڑ (مانند نیوز ) ضلع باجوڑ میں صفائی مہم،تجاوزات کو ہٹانے اور ٹریفک پلان کے حوالے سے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطح اجلاس ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمدانوارلحق کے زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں انتظامیہ افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع باجوڑ میں ٹریفک پلان،تجاوزات کو ہٹانے اور صفائی ستھرائی کے بارے میں تفصیلی غور وحوص ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ تمام غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات اُٹھائیں اور ساتھ ہی ٹریفک انچارج کوٹاسک حوالہ کیا کہ وہ بازاروں میں ٹریفک کے رواں دواں اور مستحکم روانی کے لیے فور ی طور پر پلان ترتیب دے کر جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں تاکہ عوام کو آمد ورفت میں بہتر سہولیات میسر ہو۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ ضلع باجوڑ کے تمام بازاروں اور گلیوں کوچوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے آج ہی صفائی کاکام شروع کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے