باجوڑ (مانند نیوز ) باجوڑ میں پہلی بار ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا قیام عمل میں لا یا گیا۔ ڈی پی او آفس میں حلف برداری تقریب کا انعقاد۔ آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور، ایڈیشنل ائی۔جی ہیڈکوارٹر محمد علی بابا خیل اور ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے ہدایات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے قیادت میں ضلعی ہذا میں پہلی بار ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس میں ضلع ہذا میں موجود مختلف اقسام کے مسائل، دشمنیاں وغیرہ اب علاقائی رسم ورواج کے ذریعے پر امن طریقے سے حل کی جائیگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نذیر خان نے کہا کہ دیرپا امن کے قیام کیلئے ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا قیام ایک نیک شگون اقدام ہے۔ کونسل میں شامل ممبران ہر لحاظ سے پاک دامن اور علاقائی امن کیلئے سنجیدہ ھیں۔ انہوں نے کونسل ممبران پر زور دیا کہ وہ فریقین کے درمیان مختلف اقسام کے تنازعات کو علاقائی رسم ورواج اور قانون کے مطابق پوری دیانتداری، نیک نیتی اور شفاف طریقے سے حل کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پر کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جسمیں ہر علاقے کی نمائیندگی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ بعد میں کونسل کا دائرہ اختیار تھانوں کے سطح تک بڑھا دیا جائے گا۔ جس سے علاقے میں موجود مسائل کے حل میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کا قیام انتہائی اہم اقدام ہے جسکا یقینا علاقائی امن پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ڈی۔ار سی پختون روایات کا جرگہ نظام ہے جس سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔کونسل کیلئے دفتر،عملے اور دیگر ضروری انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور کل ہی سے کونسل اپنا کام شروع کریگا۔