باجوڑ (مانند نیوز )باجوڑ کے ماموند برخلوزو میں ڈی سی کھلی کچہری کا انعقاد، عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔نگران صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے گڈ گورننس سٹریٹیجی، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوارالحق کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ علی رضا کے زیرنگرانی تحصیل ماموند علاقہ بر خلوزو میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی عدیل احمد ستار، تحصیلدار ماموند انور حسین، لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، علاقائی عمائدین بشمول عام عوام نے بھر پور شرکت کی۔تحصیلدار ماموند انور حسین نے کھلی کچھری کی اغراض و مقاصد اور عوام کو ان کے مسائل گھر کے دہلیز پر حل کرنے کی ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو بیان کیا۔جس کے بعد علاقے کے عوام اور علاقائی عمائدین نے اپنے مسائل تفصیل سے بیان کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نے عوام کو انکے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اپنے انتھک کوششوں کا یقین دلائے۔جس پر عوام اور عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادہ کیا۔