ڈیرہ اسما عیل خان (مانند نیوز) زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہاہے کہ دورحاضر میں طلباء کھیلوں میں عدم دلچسپی کار شکار ہیں جس کی وجہ سے کھیلوں کے میدان ویرانیت کا سماء پیش کررہے ہیں۔ طلباء میں صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے انہیں کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہوگا تاکہ انہیں یکسوئیت کے ساتھ ساتھ مضبوط جسمانی اور ذہنی خصوصیات کی حامل شخصیت بنایا جاسکے۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں نہ صرف طلباء بلکہ طالبات کیلئے بھی جدید کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند دہائیں پہلے شام کے وقت گراؤنڈ کھلاڑیوں سے بھری ہوتی تھیں تاہم بدلتے ہوئی سماجی روایات اور نوجوانوں کا آئی ٹی گیجٹس اور ٹی وی کا زیادہ استعمال نے انہیں کھیلوں کے میدان سے بہت دور کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب گراؤنڈ میں بمشکل ہی چند نوجوان کھیل میں مشغول نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی طلبہ میں سپورٹس کو فروغ دینے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے