پبی (مانند نیوز )نوشہرہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا سفر کامیابی سے جاری۔ سوشل ویلفئیر کے تعاون سے عادی نشئی افراد کو بحالی صحت مرکز میں بغرض علاج معالجہ داخل کرا دیا گیا۔مہم کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔بہت سے جوان صحت مند زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمودتفصیلات ک مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ ضلع بھر کے SDPOs اور SHOs کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہا منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرکے بحالی صحت مرکز پبی سنٹر میں داخل کروائیں۔سنٹر میں چند ماہ کی محنت سے وہ دوبارہ خوشگوار زندگی گزار سکیں گے۔جاری مہم میں آج رشکئی کے مختلف علاقوں میں منشیات سے متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رشکئی کے عوام نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیے۔سوشل ویلفئیر کے تعاون سے سینکڑوں افراد صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مہم کے بارے میں کہا کہ مہم کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔بہت سے نوجوان صحت مند زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔