مالاکنڈ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر دیر پائین افتخار احمد کے زیر صدارت محکم تعلیم سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جان محمد،، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق خان، ایس ڈی۔ او(بلڈنگ)، ایس۔ڈی۔او واپڈا، اے۔ ایس۔ ڈی۔ اوز(ایجوکیشن) اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر طارق جمال اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آمین نے محکمہ ایجوکیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ میٹنگ میں گزشتہ اجلاس کی کارکردگی، دئے گئے احکامات کے متعلق فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جن سکولوں میں عملے کی کمی ہیں ان کوجلد از جلد میرٹ اور پالیسی کے مطابق عملہ فراہم کریں۔۔ محکمانہ چھٹی کے بغیر مسلسل غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جن سکولوں میں بجلی پولز، ٹرانسفرمراور پانی کے مسلئے ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کریں۔ تمام انکوائری میرٹ کی بنیاد پر کریں۔ بہترین رپورٹنگ / ڈیوٹی پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ محکمہ ایجوکیشن کے حوالے سے موصول ہونے والے شکایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (مردانہ/ زنانہ) انکوائیری کرکے اس کی رپورٹ مانئیٹرنگ آفیسر(ایجوکیشن) کے ساتھ شئیر کریں۔ شکایات پر بروقت ایکشن لیں۔ زنانہ اے۔ایس۔ڈی اوز کے خالی پوسٹ پرجلد از جلد فیمل سٹاف تعینات کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے