ہنگو(مانند نیوز) کرم امن معاہدہ پائیدار امن اور مزہبی رواداری کو فروغ دے گا، کمشنر کوہاٹ کی نگرانی میں علما اکرام،امن کمیٹی ممبران اور جرگہ مشران نے فائر بندی کرا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچایا یے، سیکورٹی اداروں اور عوام نے بھی امن کے لیے بہترین رویہ اپنایا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان اور اہل سنت والجماعت ہنگو کے امن کمیٹی کے ممبر شاہ حسین خان ایڈوکیٹ نے پریس ریلیز میں کیا۔شاہ حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ کرم میں دو فریقین کے درمیان امن معاہدہ ایک تاریخ ساز لمحہ اور فیصلہ ہے جس کے ملک بالخصوص کوہاٹ ریجن میں مزہبی ہم آہنگی اور پائیدار امن کے لیے دور رس نتائج مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ کرم میں دو متحارب گروپوں میں فائر بندی کرانے میں کوہاٹ ڈویژن کے قومی مشران،امن کمیٹی ممبران،اور دونوں مسالک کے مشران نے انتہائی فراخدلی اور باریک بینی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جانی و مالی نقصانات کو روکا ہے اور کرم میں دو فریقین کے درمیان فائر بندی کرائی ہے۔اور امن کی کامیابی ہے۔شاہ حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ اہل سنت ہنگو اور امن کمیٹی اس معاہدے اور فیصلے کی مکمل حمایت اور تائید کرتی ہے۔شاہ حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہنگو،اورکزئی،کرم اور کوہاٹ میں محرم الحرام میں امن و آشتی کی فضا کو برقرار رکھنے میں یہ معاہدہ مثبت اثرات مرتب کرئے گا۔شاہ حسین ایڈوکیٹ نے کمشنر کوہاٹ محمد علی شاہ،اور سیکورٹی اداروں،افواج پاکستان اور انتظامیہ کو کامیابی سے مسئلہ حل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے