لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں سابق رکن اسمبلی نیلم حیات ملک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ہمیں لبرٹی چوک لاہور پر احتجاج کے لئے بلایا گیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو کہتے سنا کہ کور کمانڈر ہائوس کی طرف جائو۔نیلم حیات نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور ہمارا مان ہے، فوج کی وجہ سے ہی ملک قائم ہے۔انہوںنے کہا کہ جناح ہائوس میں جو نقصان اور توڑ پھوڑ ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، موجودہ حالات کے پیش نظر میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔