اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومیں اتحاد اور بھائی چارے سے کسی بھی چیلنج پرقابو پا سکتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں جمہوریت کی ساتویں سالگرہ اور قومی اتحاد کے دن کی یاد میں ترکیہ کے ساتھ ہیں، بہادر ترک عوام کی عظیم قربانیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے جمہوریت اور بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی گھنانی سازش کا بہادری سے مقابلہ کیا، 2016 کا یہ تاریخی دن صدر رجب طیب اردوان کیایمان اور گہرے اعتماد کی نمائندگی کرتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومیں اتحاد اور بھائی چارے سے کسی بھی چیلنج پرقابو پا سکتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے