ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 سالہ بچی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی،ملزم نے اپنے ہی محلے کی رہائشی11سالہ بچی کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل پروآ کے علاقے جٹہ کے رہائشی بشیراحمد کی11 سالہ بیٹی(م)مسجد میں قرآن شریف پڑھنے کے بعد گھر جارہی تھی، علاقے کے اوباش نوجوان حذیفہ نے بچی کو بہانے سے قریبی اراضی فصل گنا میں لے جاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔متاثرہ بچی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں گھروالوں کو بتایا، جس کے بعد متاثرہ بچی بھائی کے ہمراہ تھانہ پہنچے جہاں پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم حذیفہ کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد سامنے آنے والی رپورٹ میں ملزم کی بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے، اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔