سوات (مانند نیوز )معروف شاعرہ اور سماجی کارکن نورہ احساس حقیقت آشکارا کرنے اور دھمکیوں سے تنگ آکر پریس کلب پہنچ گئیں، حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیر سے تعلق رکھنے والے سید ولی شاہ نامی شخص جو سعودی عرب میں رہائش پذیر ہے مجھے سوشل میڈیا پرمجھے ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیا ں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے میں اور میری خاندان ذہنی اذیت میں مبتلا ء ہیں، حکومت وقت مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کاروائی کرکے مجھے تحفظ فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ میں ایک پشتوں شاعرہ ہوں اور اس کے علاوہ میں سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ ہومن رائٹس میں کام کررہی ہوں، مذکورہ شخص سید ولی شاہ کے بار بار دھمکیوں کے وجہ سے عدم تحفظ کا شکارہوں اور اس سلسلے میں سعودی ایمبیسی اسلام آباد کے ساتھ ان کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے اورامید ہے کہ بہت جلد ان کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سید ولی شاہ کے گھر والوں کے ساتھ کئی مرتبہ رابطہ اور ملاقات کی لیکن وہ اپنے بیٹے کی طرف داری کر رہے ہیں وہ ان کو سمجھانے کی بجائے میرے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں،میرا اور کوئی چارہ نہیں ہرا اسلئے میں اب مزید ان کی دھکمیوں سے تنگ آکر بذریعہ پریس کانفرنس حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتی ہوں کہ مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کاروائی کرکے مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے