بٹ خیلہ (مانندکرائم رپورٹر) موضع تھانہ میں مخالفین کے فائرنگ سے بٹ خیلہ کا نوجوان قتل، راہگیر سمیت تین افراد زخمی، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب،لیوی پوسٹ تھانہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔لیوی پوسٹ تھانہ کے رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے فواد احمد ولد سعید احمد ساکن بٹ خیلہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گزشتہ رات وہ تھانہ سے اپنی بہن کو اپنے ساتھ گھر لے جارہے تھے کہ ملزمان فضل حمید، محمد اسلام پسران فضل الرحمان، محمد فرمان ولد فضل سبحان، بلال شہزاد ولد محمد اقبال اور حسین ولد فضل حمید ساکنان تھانہ خادم اباد نے ان سے شر و فساد شروع کرکے ملزم فضل حمید نے ان کے بھائی عراف پر کلاشنکوف سے فائرنگ وہ موقع پر جان بحق ہوئے جبکہ ملزم بلال شہزاد نے انہیں پستول سے فائرکرکے زخمی کردیا، ملزم فرمان کے فائرنگ سے ان کا بھانجا سدیس زخمہ ہوا جبکہ ملزمان کے اندھادھند فائرنگ سے ایک راہگیر محمد شوال ولد محمد شاہ سکنہ تھانہ بھی زخمی ہوکر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، ملاکنڈ لیویز نے ملزمان کے خلاف دفعہ 302/324/148/149 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کے گرفتار ی کے لیے کاروائی شروع کی جبکہ مقتول کو ابائی گاؤں بٹ خیلہ پہنچا کر سپرد خاک کیا گیا، وجہ عداوت ملزمان کے ساتھ ماں کی حصہ جائیداد کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔