بٹ خیلہ (مانند نیوز)تحصیل بٹ خیلہ میں پچھلے چنددنوں میں جائیداد رشتے اور دوسرے معمولی تنازعات میں خواتین وبچوں سمیت15افرادقتل اورمتعدد زخمی ہو چکے ہیں ان واقعات نے کئی بچوں کو یتیم وبے سہارا اور خواتین کو بیوہ کر دیا جبکہ خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہیں نواحی علاقوں کے مقابلے میں بٹ خیلہ کا امن وامان مثا لی رہا ہے بد قسمتی سے اس پر امن شہر کو نہ جانے کس کی نظر لگ گئی اس افسوسناک صورت حال پر عوام نہ صرف غمزدہ بلکہ خوف زدہ بھی ہیں حالات بہتری اورتنازعات کے خاتمے کے ذمہ داروالدین علما ء کرام میڈیا سماجی وسیاسی حلقے اور سب سے بڑھ کر انتظامیہ اور عدلیہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بھائی بہنوں میں بروقت جائیداد تقسیم اور گھریلو ناچا قی کا فوری خاتمہ کر دیا جائے علمااور میڈیا شہریوں میں صبر تحمل برداشت مصالحت حقوق غصب نہ کرنے بارے شعور وآگاہی اجاگرکریں انتظامیہ اور والدین نوجوانوں کو اسلحہ رکھنے اور منشیات کے استعمال سے روکیں اس کے علاوہ انتظامی سر پرستی میں موثر مصالحتی جرگے قائم کر کے تنازعات کا پرامن اور مستقل حل نکا لا جاسکتا ہے۔