پبی (نما ئندہ مانند )اکبر پورہ پولیس نے دو یتیم بچیوں کے جہیز کا سامان چوری کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کیا تفصیلات کے مطا بق مسماۃ (ص) بیوہ امیر نواز ساکن اکبرپورہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اْس نے اپنا مکان کرایہ پر اورنگزیب کو دیا تھا۔اْس گھر کے ایک کمرے میں میں نے اپنے 02 بچیوں کے جہیز کا سامان جمع کر رکھا تھا۔چند ماہ بعد جاکر چیک کیا تو اْس کمرے سے لاکھوں کا سامان غائب تھا۔نیکسر علی خان ایس ایچ او اکبرپورہ نے یتیم بچیوں کے جہیز کا سامان چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ملزم اورنگزیب ولد عزیز الرحمن ساکن مسلم ٹاون پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے ابتدائمیں بیوہ اور اْسکی بچیوں پر الزام لگایا کہ وہ اس کے پیسے کھا چکے ہیں اسلئے اس پر الزام لگا رہے ہیں۔لیکن پولیس کو اْسکے بیان پر شک ہوا اْس کو پوری طرح انٹاروگیٹ کرنے پر اْس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اْگل دیا۔ملزم کی نشاندہی پر مختلف سامان اور کچھ سامان کی فروختگی رقم نقد 80 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے