پبی (نما ئندہ مانند )ضلع نوشہرہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی آج عالمی یوم آبادی کا دن منایا گیا، جس کا اہتمام ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز نوشہرہ نے کیا تھا پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نوشہرہ طارق خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نوشہرہ فہد سرور اور ڈپٹی ڈیموگرافر نوشہرہ عمر فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد بہبود آبادی، آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح اور اس سے درپیش مسائل کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنا تھا۔جس کی وجہ سے دنیا کو توانائی کے بحران اور بہت سے دوسرے بحرانوں کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی پر بھی تفصیلی روشنی ڈا لی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر طارق خان نے یوتھ آفیسر نوشہرہ اور ریھنما ایف پی اے پی کے پی کی کاوشوں کو سراہا