ہنگو(مانند نیوز) پولیس شہداء کی قربانیاں پولیس جوانوں کے لیے لائق تقلید ہیں، دہشت گردوں کے خلاف پولیس نے فرنٹ فٹ پر کاروائیاں کیں،خود کش حملہ آوروں کو ہمارے جوانوں نے سینے سے لگا کر معصوم شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا،پی ٹی سی میں شہداء پولیس کی تقاریب کا سلسلہ 4 اگست تک جاری رہے گا، مادر وطن کے لیے قربانیاں ہماری بہادری،پیشہ ورانہ مہارت اور خدمت کا آئینہ دار ہیں ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو ڈاکٹرفصیح الدین نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ملک بھرسے ٹریننگ کے لیے آئے ہوئے پولیس افسران،ریکروٹس,وویمن پولیس اور مقامی افسران و اساتزہ اکرام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو ڈاکٹرفصیح الدین نے کہا کہ آج سے کالج میں شہداء پولیس کی تقاریب کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے اس دوران بلڈ کیمپ کا انعقاد،تقاریری مقابلے،یاد گار شہداء پر سلامی,پولیس شہداء کے لیے فاتحہ خوانی،پولیس شہداء کے مقبروں پر حاضری سمیت دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں گئے۔ڈاکٹر فصیح الدین نے کہا کہ پولیس نے ہر محاذ پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ وطن کے لیے بے مثل قربانیاں دی ہیں،ائی جی سے لے کر پولیس جوان تک سبھی نے وطن کے لیے،امن کے لیے اور حکومتی رٹ کے لیے جانیں نچھاور کی ہیں ہم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے ورثاء سے اظہار یک جہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اصلاحات کی بدولت پولیس کی استعداد کر میں اضافی ہوا ہے اور یہ سب پولیس اپنے وسائل سے کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ فاطمید فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلڈ کیمپ لگایا ہے جس میں میرے سمیت سب جوان خون کے عطیات دیں گے جو ضرورت مندوں کے کام آئیں گئے۔کمانڈنٹ نے کہا کہ نائن الیون کے بعد جب دہشت گردوں نے قبائلی علاقوں میں جگہ بنائی تو پولیس نے ان کے مذموم مقاصد جانیں دیکر ناکام بنائے۔اور آج بھی ہم عزم،جزبہ اور ایمان رکھتے ہیں کہ ہر قسم کی قربانی دیں گئے مگر دشمن سے قوم اور وطن کی حفاظت یقینی بنائیں گئے۔انہوں نے فاطمید فاؤنڈیشن کے انچارج سردار اخلاق احمد کا بھی بلڈ کمیپ کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔کمانڈنٹ نے بلڈ دیکر بلڈ کیمپ کا بھی افتتاح کیا۔