وانا (مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی لوئر وزیرستان کے سینئر رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی تاج محمد وزیر نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک مضبوط جمہوری جماعت ہے، اس کے کارکنان سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح میدان میں کھڑے ہیں، جنہوں نے کسی کے سامنے جھکنے کی بجائے تن من دھن کی بازی لگا کر ڈیکٹیٹروں، آمروں، جابروں کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہر مشکل گھڑی میں ملکی ترقی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹولہ کے جھوٹ و فریب کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکا ہے، گندگی سیاست کا چہرہ بینقاب ہوکر آئندہ انتخابات میں قوم ان کا مکمل صفایا کر کے محب وطن جماعتوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریگی، ملک کا جذباتی نوجوان طبقہ اپنے آپکو گمراہ شحص کے جھوٹی سیاست سے کنارہ کش ہو کر پختونوں کو ترقی و خوشحالی لانے والے عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوامی نیشنل پارٹی عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آکر ایک بار پھر صوبے اور قوم کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کریگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے