بٹ خیلہ (مانند نیوز)بٹ خیلہ بازارجو کہ ایشیا ء کے طویل ترین بازارکے طور پر مشہور ہے یہاں اس جدید دور میں نو دن بجلی بند ہونے کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہو گیاہے بٹ خیلہ بازار کو یہ اعزاز دلانے میں واپڈا انتظامیہ تاجر کابینہ اور متاثرین بے حسی وبے بسی نے مل اہم کردار ادا کیامین بازار طو طہ کان چوک بٹ خیلہ کا 100 کے وی ٹرانسفارمر7جولائی کی صبح اوور لوڈنگ کی وجہ سے جل گیا جو کہ پورے نو روز بعد15جولائی کو چندے جمع کر کے عارضی طور پر ٹھیک کردیا گیاجس کی وجہ سے کئی پلازوں ومارکیٹوں کے سینکڑوں دکانداربجلی سے محروم رہے اس سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر واپڈا حکام قیمتی پلازوں کے مالکان اور بازار کا بینہ کا اجلاس بھی کام نہیں کرسکا واپڈا حکام کے مطا بق100 کے وی ٹرانسفارمرسے 100 سے لے کر150تک بجلی کنکشن دیئے جا سکتے ہیں مگر ملی بھگت سے یہاں تعداد400تک پہنچ چکی ہے ایک انار اور سوبیمارکے مصداق یہ ٹرانسفار مراب دوبارہ کسی وقت جل سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے