بٹ خیلہ (مانند نیوز ) ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون حیثیت برقرار رکھنے کے لئے چکدرہ میں عظیم الشان جلسہ عام ہوگی، جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق، صوبائی امیر پروفیسر ابراھیم سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے راہنماوں کے علاوہ تاجریونینز، وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندے خطاب کریں گے، ضلع ملاکنڈ میں گزشتہ ایک ماہ سے امن وامان کی بگھڑتی ہوئی صورت حال حکمرانوں اور انتظامیہ کی ناکامی ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اور جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر عنایت اللہ خان نے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سابق ایم این اے سید بختیار معانی، ملاکنڈ کے ضلعی امیر شہاب حسین، سابق امیر مولانا جمال الدین، سٹی امیر مولانا ارشاد وغیرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہ ملاکنڈ ڈویژن گزشتہ دو عشروں سے سیلاب، زلزلہ، دہشت گردی اور آرمی اپریشن کی وجہ سے معاشی بحران کا شکار ہے یہاں کے عوام کسی قسم ٹیکس دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے اس لئے جماعت اسلامی نے ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر اس حوالے سے جلسہ عام کا اعلان کیا ہے جس میں ائندہ دس سال کے لیے ملاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا جائیگا ضلع ملاکنڈ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران فائرنگ کے واقعات میں درجنوں افراد کی موت اور زخمی ہونا انتظامیہ کی ناکامی ہے حکمران اور انتظامیہ ملاکنڈ میں امن بحالی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جماعت اسلامی کا وفد بہت جلد سابق وزیر شاہ راز خان کی قیادت میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات کریں گے ٹریڈیونین ملاکنڈ ڈویژن کے سابق صدر حاجی شاکراللہ اور آل چئیرمین اینڈ کونسلرز اتحاد بٹ خیلہ کے صدر محمد الیاس نے اس موقع پر جلسہ میں بھرپورشرکت کا اعلان کردیااور جماعت اسلامی کا ٹیکس کے حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے