بدین (مانند نیوز ڈیسک)چینی کی فی کلو کی قیمت میں چالیس روز کے دوران پچاس روپے کا اضافہ کردیا گیا چینی کی قیمتوں کے اضافہ کے بعد چینی سے تیار کی جانیوالی اشیاء کی قیمتوں میں 50فیصد کا اضافہ کردیا گیا، چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ نے عوام کو ذہنی اذیت کا شکار بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق بدین سمیت زیریں سندھ میں چالیس روز میں چینی کی قیمتوں میں فی کلو چینی کی قیمتوں چالیس روپے کا اچانک اضافہ کردیا گیا،90روپے فی کلو فروخت ہونے والی چینی 140روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جاررہی، اچانک چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے لاکھوں عوام شدید پریشانیوں کا شکار ہوکر ذہنی مریض بن گئے، اس سلسلہ میں چینی خریدنے والے شہریوں ایڈوکیٹ سہیل بچانی۔صف علی میمن،حافظ محمد شریف گہرانو،عمران علی میمن،حافظ ممتاز جت اور عمر میمن نے بتایاکہ یہاں پر اندھیر نگری چربٹ راجا والا دور چل رہاہے تاجروں کو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے روزبروز کی بڑھتی ہوی مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں حکومت ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوکر رہ گئی۔ لاکھوں عوام کو تاجروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا، وہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں، ان سے کوئی پوچھننے والا کوئی نہیں، چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کے بعد چینی سے تیار ہونے والی اشیا مٹھائیوں،بسکٹ ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں 50فیصد کا اضافہ کردیا گیا، انہوں نے چیف جسٹس آ ف سپریم کورٹ۔چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ اور سیشن جج بدین سے اپیل کی کہ روزبروز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سوموٹو نوٹیس لیکر بلیک مارٹننگ میں ملوث تاجروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرکے لاکھوں شہریوں کی زندگیاں بچائی جائیں۔mk/nsr

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے