پشاور( مانند نیوز)ڈی سی سی ایم کے سنئیر نائب صدر اور ا لاصلاح سنٹر مردان کے چیئرمین عنایت الر حمان نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت اللہ کے رسول ﷺ کا حکم ہے اور اس حکم کے بجا آوری پورے مسلم معاشرے کا فرض ہے۔ ہم اگر ایک یتیم کو تھام لیں،اس کی کفالت کی ذمہ داری لیں تو معاشرے میں کوئی یتیم بے سہارا نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ا لاصلاح سنٹر مردان کی کارکردگی بیان کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ ا لاصلاح سنٹر مردان کا مقصد یتیم اور معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے زیادہ سے زیادہ معصوم بچوں کو محفوظ چھت فراہم کرنا، اعلیٰ تعلیم و تربیت کے ذریعے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا اور انہیں معاشرے کا کارآمد اور قابل فخر انسان بنانا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ کفالت یتیم کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور جنت میں پڑوسی بننے کا اعزازحاصل جاسکتا ہے،یتیم کے سر پر دست شفقت رکھنا اور ان کی خبر گیری کرنا اللہ تعالیٰ اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو انتہائی پسند ہے، ا لاصلاح سنٹر مردان کے علاوہ اسلام آباد میں والد کے سائے سے محروم سینکڑوں یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری ادا کررہی ہے، ا لاصلاح سنٹر میں یتیم بچے تعلیم،رہائش،کھانا،صحت کی مکمل سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ ا لاصلاح سنٹر یتیم بچوں کی پرورش کا ایسا ہی ادارہ ہے جہاں والدین کی طرح یتیم بچوں کی ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے اور ان کو محبت، اپنائیت اور شفقت سے بھرپور ماحول دیا گیا ہے کہ ان کی زندگیوں میں محرومیوں کو کم از کم کیا جاسکے تاکہ جب وہ اپنی تعلیم مکمل کرکے باہر نکلیں تو معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔یتیم بچوں کے علاوہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی خوراک، لباس، رہائش، ادویات اور ضروری سامان زندگی کی فراہمی ہمارے ادارایکی اولین ترجیح رہی ہے۔قدرتی آفات سے متاثرہ اور معذور افراد کی کفالت اور تعلیم و تربیت کرکے مفید شہری بنانا ہمارا مشن ہے،ا لاصلاح سنٹر نے قدرتی آفات سے زیادہ متاثرہ افراد کو بھی مالی معاونت فراہم کرکے انہیں معاشرے میں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد دی ہے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ا لاصلاح سنٹر مردان کے بچے تعلیم و تربیت کے نتیجے میں اچھے مسلمان بننے کے ساتھ ساتھ بورڈز کے امتحانات میں اعلیٰ پوزیشنز بھی لے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ بے سہارا بچوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے سوسائٹی میں تشدد اور انتشار بڑھ گیا۔ اللہ کے رسول ﷺ نے بھی یتیم بچے کی کفالت اور تعلیم و تربیت کو بہترین عمل قرار دیا ہے، اللہ کی نعمتوں کے اظہار کا بہترین ذریعہ اور عبادت یتیموں کی دیکھ بھال ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے