سوات (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت ضلع سوات میں ادھیانہ ہاوس پر جاری ترقیاتی و بحالی کام بارے اجلاس کمشنرآفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو سوات سمیع اللہ کنڈی، عبدالطیف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) سوات، خورشید عالم پلاننگ آفیسر سوات، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سوات اصغر خان سورانی اور انچارج ادھیانہ ہاوس حیدر علی نے شرکت کی۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات نے اجلاس کو ادھیانہ ہاوس پر جاری ترقیاتی و بحالی کام پر اب تک کے پیش رفت اور درپیش مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کاکہنا تھا کہ سرکٹ ہاوس کی بروقت تکمیل سے سیاحتی سیزن میں ضلعی انتظامیہ کو کافی فائدہ پہنچے گا اور اس کی معیاری تکمیل انتہائی ضروری ہے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو اسکی بروقت تکمیل اور کام کے معیار پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ برتنے کی ہدایت جاری کی اور جلد از جلد ضلعی انتظامیہ کو حوالہ کرنے کی تاکید کی۔