وانا (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عنایت الرحمان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دس موذی بیماریوں کے خلاف ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے مختلف دورافتادہ علاقوں میں آج سے 8 روزہ مہم شروع کردیا ہے،انہوں نے کہا اگست اور ستمبر میں بھی یہ مہم چلائی جائے گی، تاکہ ان موذی بیماریوں کا خاتمی کیا جا سکے۔ ڈی ایچ او ساؤتھ وزیرستان لوئر ڈاکٹر عنایت الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں مختلف موذی بیماریوں کے خلاف 8 روز مہم شروع کردی گئی ہے،ڈی ایچ او لوئر وزیرستان ڈاکٹر عنایت الرحمان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، آج ہی یعنی 17 جولائی لوئر وزیرستان میں مندرجہ ذیل بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات کی میم شروع کی گئی ہے۔ جو 24 جولائی تک جاری رہی گی۔ آج ہی یعنی 17 جولائی لوئر ساوتھ وزیرستان میں مندرجہ ذیل بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات کی میم شروع کی گئی ہے۔ جو 24 جولائی تک جاری رہی گی۔جس میں ٹی بی۔۔۔۔TBخناق (Diphtheria) کالی کھانسی (pertussis) ٹیٹنس (Tetanus) سرسم (Meningitis) کالا یرقان (Hepatitis) نمونیاء (Phenomonia)ھیضہ (Diarrhea) ٹائیپائیڈ (Typhoid fever) پولیو (Polio) خسرہ (Measles) سمیت دیگر موذی بیماریوں کے خلاف مہم شروع کردیاگیا ہے،ڈی ایچ او عنایت الرحمان نے کہا کہ ٹیکہ جات مہم آج سے شروع ہوکر 24 جولائی تک جاری رہے گا، مختلف بیماریوں کے خلاف چلائی جانیوالی مہم روٹین کی مہم نہیں بلکہ سیکریٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ اور ڈائریکٹر ای پی آئی کی خصوصی منظوری کے بعد یہ مہم چلائی جارہی ہے، جو کہ اگلے مہینے اگست اور ستمبر میں بھی یہ مہم چلائی جائے گی،ڈی ایچ او ڈاکٹر عنایت الرحمان نے علاقائی عمائدین، علماء، سیاسی قائدین اور نوجوانوں پر زور دیا،کہ وہ اپنے علاقوں میں محکمہ ہیلتھ کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں، تاکہ ان بیماریوں پر قابو پایا جاسکے۔عنایت الرحمان نے کہا کہ یہ مہم وانا کے دور دراز علاقوں برمل، توئے خلہ، زرملن اور وادی شکائی میں خصوصی طور پر چلائی جارہی ہے۔ڈاکٹر عنایت الرحمان نے سیکریٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ کا اس خصوصی مہم کے سپورٹ پر شکریہ ادا کیا.