پبی (مانند نیوز )ایپکا نے پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا۔سابقہ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے ملازمین پر شب خون مارا۔محرم الحرام کے بعد گرینڈ الاینز کے پلیٹ فارم سے اس کالے قانون کو ختم کرنے کیلئے احتجاج کی کال دینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ سابقہ حکومت کے کرپٹ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے پنشن اصلاحات کے نام پر ایک کالا قانون نافذ کیا ہے۔کہ جو بھی ملازم پنشن پر جائے گا۔2017 بیسک پے پر پینشن لینے کا حقدار ھوگا۔جو ملازمین کیساتھ ظلم کے مترادف ھے۔75 سال میں کسی بھی حکومت نے ملازمین کے پنشن کموٹیشن اور دیگر مراعات ختم کرنے کا سوچا بھی نہیں۔لیکن سابقہ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا جو IMFکا کارندہ تھا۔اور ان کے اشاروں پر چلتا تھا۔اور حکومت سے جاتے جاتے ملازمین سے ان کے آخری عمر کا سہارا بھی چھین لیا۔جس کا بدلہ ملازمین ائندہ انتخابات میں ووٹ کے ذریعے لینگے۔اور جس حلقہ سے یہ الیکشن لڑینگے۔ان کی بھرپور مخالفت کرینگے۔اور اگر موجودہ حکومت نے یہ نوٹیفکیشن واپس نہ لیا۔تو محرم الحرام کے بعد گرینڈ الاینز جس میں خیبرپختونخوا کے تمام تنظیموں کی نمائندگی ھے۔ایک زبردست احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔اور آئندہ الیکشن کے ڈیوٹیوں سے بھی بائیکاٹ کرینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے