لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نظربندی کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پرویز الٰہی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، عدالت دہشتگردی کے مقدمے میں بھی پرویز الٰہی کو حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔درخواست میں عدالت سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔یاد رہے ڈی سی لاہور نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر رہنما تحریک انصاف کو ایک ماہ نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے