واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکا کے کئی علاقوں میں گرمی خطرناک حد تک پہنچ جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ فلوریڈا سے لے کر کیلی فورنیا اور واشنگٹن تک، امریکا کی تقریبا ایک تہائی آبادی کو شدید گرمی کی وارننگ جاری ہو چکی ہے۔ دنیا کے گرم ترین علاقوں میں سے ایک کیلی فورنیا کی موت کی وادی میں درجہ حرارت 54ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔