پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور سمیت خیبر پختونخوامیں محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو1122 نے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق اس ضمن میں ریسکیواہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں 3 ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 78 ایمبولینسز، 20 فائر وہیکلز مختلف امام بارگاہوں کے پاس تعینات کی جائیں گی جبکہ 300 سے زائد ایمبولینسز و دیگر آپریشنل گاڑیوں اور اہلکاروں کو بیک اپ سپورٹ کے لیے الرٹ رکھا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122کے پی کا کہنا ہے کہ پشاور میں میڈیکل ریسپانس یونٹ(بس)صدر اور کوہاٹی میں موجود رہے گی، ریسکیو 1122 کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے ساتھ ریسکیو اہلکار موجود رہیں گے، مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے جبکہ عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 نے محرم الحرام کے دوران اضافی ادویات اور دیگر ضروری سامان متعلقہ اضلاع کو فراہم کیا ہے،ریسکیو1122 عزاداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی خدمات فراہم کرتا رہے گا، کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے