دیر لوئر (مانند نیوز)ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ خیبر پختونخواہ جاوید اقبال کا دورہ دیر لوئر۔عالمی بینک کے تعاون سے مکمل شدہ مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا زمینداروں سے ملاقاتیں کی اور جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ صوبہ خیبر پختون خواہ جاوید اقبال نے گدر ادینزی اور تالاش چینو کے مقامات پر عالمی بنک کے تعاون سے واٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی مکمل ہونے والے منصوبہ جات، واٹر چینل ٹینک اور پائپ واٹر کورس کا جائزہ لیا اور مکمل کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر ڈی جی واٹر مینجمنٹ نصیب الرحمن،ڈسٹرکٹ افیسر واٹر مینجمنٹ دیر پائین انجینیئرز ضیاء الحق اور عالمی بینک کی نمایندہ ٹیم بھی ان کی ہمراہ تھی،مقامی صحافیوں اور زمینداروں سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برس کے دوران سابقہ فاٹا بشمول خیبر پختون خواہ کے تمام اضلاع میں عالمی بینک،محکمہ زراعت اور صوبائی حکومت کی بھر پور تعاون سے واٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی ہزاروں پراجیکٹس مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید ہزاروں مجوزہ منصوبہ جات پر کام تیزی سے جاری ہے،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت پانی کی قلت کا سامنا ہے خیبر پختون خوا میں آب پاشی کا پانی ضائع ہونے سے بچانے کے لیے واٹر ٹینکس،چینلز اور پائپ واٹر کورس جیسے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں،واٹر مینجمنٹ کے زیر انتظام مکمل ہونے والے منصوبوں میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں اور یہ سلسلہ ائندہ اٹھ برس تک جاری رہنے کا امکان ہے، مقامی زمیندار پانی کے زیادہ سے زیادہ مقدار سے فائدہ اٹھانے کے لیے واٹر مینجمنٹ کے مقامی دفاتر تشریف لائے جہاں آسان دفتری کاروائی کے بعد بغیر کسی سفارش کے تمام ممکنہ منصوبوں کی منظوری دی جاتی ہے اور اس میں مقامی کمیونٹی کو بھی شامل کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ مقامی میڈیا اور مشران اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔