اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، بجلی کی قیمتوں کے اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت ہو گی۔حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 13 ارب 32 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 125 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔درخواست کے مطابق 30روپے 45 پیسے فی یونٹ بجلی ڈیزل سے پیدا کی گئی، فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 26 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی اور ایل این جی سے 24 روپے 7 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے