دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر افتخاراحمد کے زیر صدارت کارکردگی کے حوالے سے ماہانہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ فوکل پرسن پی۔ایم۔ار۔یو محمد عثمان نے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام کے۔پی۔ایز پر تفصیلی بریفینگ دی۔ اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی طرف سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر درج ہونے والے شکایات پر بروقت کاروائی کریں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے کارکردگی کو سراہا ہے۔ پی۔ایم۔ار ٹاسک کو بروقت سسٹم پر اف لوڈ کریں۔ سرکاری نرخنامے پر عمل در عمل یقنی بنائے اور بازاروں کا معائنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں، سکولوں، ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کریں۔ ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی یقنی بنائیں۔ اس کے علاوہ دور دراز علاقوں، جامع مساجد میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کریں۔ اور اپنے اپنے سب ڈویژن میں سیول سوسائٹی کے ساتھ میٹنگ کریں اور ان کو عوامی مفاد کے حوالے سے مختلف ٹاسک دیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنر/ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ ڈاریکٹر مائینس اینڈ منرل اور اسسٹنٹ ڈاریکٹر انڈسٹریز کے ہمراہ غیر قانونی مائینگ اور کرش پلانٹس کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل میونسپل آفیسرکے ہمراہ تمام ٹرانسپورٹ آڈوں کا معائنہ کریں اور ان میں بنیادی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائیں۔ ٹریفک انچارج کے ہمراہ زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ تمام ماہانہ انڈیکٹرز پر خصوصی توجہ دیں اور اس کو اس مہینے مزید بہتر کریں۔ تمام انڈیکٹرز میں ایمپرومنٹ لانے کے لئے خصوصی پلان ترتیب دیں۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ فلاننگ) جان محمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) عبدالولی خان، تمام اسسٹنٹ / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) نے شرکت کی۔