چترال(مانند نیوز)لوئر چترال کے علاقہ دنین میں موجود دو غیر قانونی اڈے سیل کر دئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہو? ٹریفک مجسٹریٹ لوئر چترال عدنان حیدر ملوکی نے دنین چترال میں موجود دو غیر قانونی اڈے سیل کر دیے۔ واضح رہے کہ یہ غیر قانونی اڈے عوام سے اضافی کرایہ وصول کرنے میں ملوث تھے۔ اور ان کو ڈی کلاس لائسنس یافتہ اڈوں میں منتقل ہونے کیلئے 45 دن کا وقت بھی دیا گیا تھا۔ ٹریفک مجسٹریٹ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ غیر قانونی اڈوں اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف شکایات کیلئے ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم نمبر 0943412519 اسسٹنٹ کمشنر افس چترال 0943413686 اور اسسٹنٹ کمشنر افس دروش 0943480203 پر رابطہ کریں۔ اپ کی شکایات پر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔