پشاور( مانند نیوز )اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز آفریدی کے اعزاز میں دارالکفالہ مردان آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے دارالکفالہ مردان کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسماعیل ٹکرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گل نواز آفریدی ایک خوش اخلاق ایماندار فرض شناس آفیسر ہیں جنہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران علاقہ تحصیل تخت بھائی کے عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کیا۔گل نواز آفریدی نے نہایت احسن طریقے سے فرائض سرانجام دئیے ہیں، موصوف کا رویہ ضلعی انتظامیہ شہر یو ں اور ماتحت عملے کے ساتھ انتہائی مثبت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گل نواز آفریدی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ تبادلہ سروس کا حصہ ہے تخت بھائی کے عوام سے مجھے بیحد پیار ملا ہے ماتحت عملہ کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے بعد ازاں انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر عزت اور احترام کے ساتھ الوداع کیا گیا۔