ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کا محرم الحرام 2023 کا پر امن انعقاد یقینی بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں قائم مقام ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان، ایس پی انوسٹگیشن مختیار شاہ، اے ایس پی فائزہ تنویر، جملہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز صاحبان ضلع ایبٹ آباد سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے دوران ہونے والی تمام مجالس اور جلوسوں، امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر اہم و حساس مقامات کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ محرم الحرام کی مناسبت سے مشکوک افراد سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کے اردگرد کے علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں عمل میں لائی جائیں ہوٹل سراوں، ہاسٹلز وغیرہ میں، غیر رجسٹرڈ رہائشیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، محرم الحرام کے دوران جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جلوس کے راستوں کی بزریعہ کینائن یونٹ اور بی ڈی سکواڈ کلیئرنس کی جائے جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں کو قناطیں لگا کر دونوں اطراف بند کیا جائے جلوس کے انٹری پوائینٹس پر واک تھرو گیٹ اور جامعہ تلاشی کے عمل کو موثر بنایا جائے اس کے علاوہ پرامن محرم کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تھانہ کی سطح پر تمام مسالک کے علماء کرام کے ہمراہ میٹنگز منعقد کی جائیں۔ لاوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال اور وال چاکنگ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے، جلوس کے راستوں میں آنے والی دوکانوں اور گھروں کو جلوس کے اوقات پر سیل کیا جائے ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل نے ٹریفک امور کی نگرانی کے لیے ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید کو محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے حوالے سے جامعہ پلان مرتب کرنے کی ہدایات دیں تاکہ محرم الحرام کے دوران عوام الناس کو ٹریفک کی روانی میں کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہ آئیں۔ جبکہ جملہ ایس ڈی پی اوز صاحبان اپنے اپنے علاقہ میں اہم مجالس اور جلوس کے راستے پر پہلے سویپنگ، موبائل جیمر، سنیفرڈوگ سے چیکنگ کا عمل یقینی بنائیں، انہوں نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کوہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران ضلع کے دیگر انتظامی اداروں، ریسکو، محکمہ ہیلتھ، ٹی ایم اے اور سول ڈیفنس کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹاجاسکے میٹنگ میں اس کے علاوہ دیگر سکیورٹی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں پولیس ملازمان، امن کمیٹی، ٹریڈ یونین سمیت ولینٹئیرز کے کارڈز،گاڑیوں کے سکیورٹی پاسز کے بارے میں بھی احکامات جاری کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے