پبی (نما ئندہ مانند ) تھانہ پبی پولیس نے ڈاگبیسود میں سابقہ دلبدی پر مخالفین کے گھر میں آگ لگا کر نقصان پہنچانے والے باپ بیٹے کو دھر لیا۔ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا تفصیلات لے مطابق04-07-2023 کو مسماۃ (ب) زوجہ شکر دین ساکن ڈاگبیسود نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ گھر میں موجود تھی کہ اْن کے مخالفین ہدایت شاہ اور اْسکے بیٹے اسلحے کیساتھ گھر میں داخل ہوئے اور کمرے کو آگ لگا دی جس سے کمرے میں رکھاہوا سامان اور برآمدہ جل گیا۔ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش شروع کر دیگئی۔اشفاق خان SHO پبی نے روپوش ملزمان بلال اور اْسکے والد ہداہت ساکنان ڈاگبیسود کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور 02 عدد پستول برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے