بٹ خیلہ (مانند نیوز)2023ء کے آخر میں متوقع عام انتخابات کیلئے ضلع ملاکنڈ میں جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے امیدواروں کا با ضا بطہ اعلان کر دیا ہے ان جماعتوں کی جانب سے نئے چہروں کے ساتھ ساتھ سابق امیدواروں میں حلقے بدل کرٹکٹ دئیے گئے ہیں پیپلز پار ٹی مسلم لیگ نون اور جمعیت علما اسلام نے تا حال اپنے امیدوار نامزد نہیں کئے دوسری جانب ملاکنڈ کا سیاسی مستقبل پی ٹی آئی کے مستقبل سے وابستہ ہے کیو نکہ پی ٹی آئی کو ہی تا حال علاقے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور یہاں کی واحد قومی دو نوں صوبائی سیٹوں کی دفاعی جماعت کا اعزازحا صل ہے تحصیل بٹ خیلہ وتھانہ بائزئی کی واحد صوبائی نشست جو خاصی اہمیت کی حامل ہے یہاں سے جماعت اسلامی نے اپنے ضلعی امیر شہاب حسین اور اے این پی نے اظہار اللہ کو امیدوار نامزد کرکے نئے چہروں کو میدان میں اتراہے اسی سیٹ کو دو دفعہ مسلسل جیتنے والے پی ٹی آئی کے پابند سلاسل سابق صوبائی وزیر شکیل خان ہی پی ٹی آ ئی کے امیدوار ہونگے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر خزانہ انجینئر محمد ہمایون خان علاقے میں خا صے سرگرم ہیں بلکہ ناراض اور غیر فعال ورکرزسے رابطے کارنر میٹنگ اور پارٹی کو منظم کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں موجودہ صورتحال میں پی پی کی قیادت اورورکرزملاکنڈ کے منی لاڑکانہ کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حا صل کر نے میں کا فی پر امید ہوگئے ہیں تاہم اصل فیصلہ کن کردارصرف اور صرف محنت جدوجہد اور عوام تک رسائی کاہے جسے وقت ثابت کرے گا۔