ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)گومل یونیورسٹی میںٹانک کیمپس ‘شعبہ انگریزی اور ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے باہمی اشتراک سے ”لٹریری ریسرچ: ریوبیرکس اینڈ پریکٹس” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینارکے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابرتھے جبکہ انکے ہمراہ رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب’ ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی ، ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش سمیت ٹانک کیمپس اور شعبہ انگریزی کے اساتذہ ، اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ سیمینار کے مہمان سپیکرپاکستان کے معروف ریسرچر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن ،بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان تھے جبکہ سیمینار کی پرنسپل آرگنائزرشعبہ انگریزی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ صدیق دانش تھیں۔سیمینار میں شرکاء نے شعبہ انگریزی کے طلباء کو تحقیق کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی ۔ سیمینار میں مہمان سپیکرپاکستان کے معروف ریسرچر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن ،بہائو الدین زکریا یونیورسٹی نے کہا کہ اس طرح کے سیمیناروں کے انعقاد سے طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی مستفید ہوتے ہیں اور میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو اس بہترین اور کامیاب سیمینار کے انعقاد پر مبارک باد دیتا ہوں۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر اورسیمینار کی آرگنائزر ڈاکٹر صاعقہ صدیق دانش نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ آج کے سیمینار کا مقصد طلباء کو علم و تحقیق بارے آگاہی فراہم کرنا ہے جو وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر برکت علی خان کی مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر برکت علی خان کی انتہائی مشکور ہوں جن کے بھرپور تعاون سے یہ بہترین اور کامیاب سیمینار کا انعقاد ممکن ہوا ۔ سیمینار کے اختتام پر مہمان خصوصی نے مہمان سپیکر کو گومل یونیورسٹی کی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔