اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان سٹڈی سنٹر کے ریسرچ سکالر بشارت اللّٰہ نے انسٹیٹیوٹ آف پالیسیز سٹڈی اسلام آباد کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام کی نگرانی میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی انہوں نے "A Critique of the hudood ordinances (1979) in pakistan” کے عنوان پر تحقیق کی ان کے ممتحنین شیخ زید اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد اور ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز یونیورسٹی آف سوات کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان تھے۔ سکالر نے سنٹر میں منقعدہ امتحانی نشست میں اپنی تحقیق کا دفاع کیا۔