ضلع خیبر(مانند نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں باڑہ بازار کے مین کمپائونڈ کے مین گیٹ پرخود کش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 10افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکہ دوران تلاشی ہوا۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے دوران تلاشی ایک شخص کو روکا گیا تواس نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ شہید اہلکار کی نعش اور زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ مین کمپائونڈ کے اندر تھانہ باڑہ، سی ٹی ڈی کا سیل، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ،تحصیلدار باڑہ اوردیگر دفاتر بھی ہیں۔ دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے