سوات (مانند نیوز)قومی اصلاحی تحریک خیبر پختونخوا(قومی جرگہ)سابقہ ایس ایس پی میاں نصیب جان نائب صدر قومی جرگہ، ملک دلدار خان صدر آپر سوات، فضل احد لالاجی صدر ملاکنڈو دیگر ممبران نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے ساتھ اُن کے دفتر میں ملاقات کی، ممبران قومی جرگہ نے آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی کو جرگہ کی افادیت و گزشتہ کارروائیوں پر تفصیلاً بریفنگ دی، ممبران نے آر پی او ملاکنڈ کو جرگہ کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قومی اصلاحی تحریک (قومی جرگہ)پورے خیبر پختونخوا میں مسئلے مسائل کو بذریعہ جرگہ حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں، جرگہ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ریٹائیرڈ افسران سمیت معزیزین علاقہ شامل ہیں جو اپنے علاقوں میں درینہ مسائل کو جرگہ کے سامنے رکھ کر پشتون روایات کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے جرگہ ممبران کے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ معزیزین علاقہ کی بھی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں معمولی نوعیت، درینہ مسائل و دیگر تنازعہ جائیداد کو بذریعہ جرگہ بروقت حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہوبعد ازیں ایس ایس پی میاں نصیب جان نے آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی کو تصنیف شدہ کتاب بھی پیش کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے