تخت بھائی(مانند نیوز) شاہین یونین لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبر پختونخواں کے زیراہتمام نجی شادی ہال میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خیبر پختونخواں کہ ایل ایچ ڈبلیوز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شاہین یونین لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صوبائی صدر اختر بی بی، جنرل سیکرٹری عشرت ملک جبکہ جوائنٹ سیکرٹری نصرہ بی بی منتخب ہو گئی۔ کنونشن میں نئے عہدیداروں نے حلف اٹھایا۔اس موقع پر کنونشن سے صدر اخترہ بی بی، جنرل سیکرٹری عشرت ملک، جوائنٹ سیکرٹری نصرہ بی بی، فنانس سیکرٹری پروین اجمل اور پروگرام چیف آرگنائزر شائستہ فاروقی، چمن آراء اور دیگر عہدیداروں نے تقریب میں ایل ایچ ڈبلیوز کو درپش مسائل پر روشنی ڈالی اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی اتفاق اور ویگانگت پر زور دیا اور کہا کہ جتنے بھی مسائل ہے وہ انشائاللہ ہم حل کرینگے میں مرتے دم تک آپنے بہنوں کی خدمت کرونگی اور انکے خدمت پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرونگی اور انکے حقوق کیلئے جنگ لڑنگے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے اپگریڈیشن کی جائے اور تنخواہوں میں آضافہ کیا جائے اور آئی ایچ پی بہنوں کی ریگولرائزیشن کی جائے۔ کنونشن میں محکمہ واپڈا، سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم اے ایجوکیشن اور دیگر محکموں نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے