ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایبٹ آباد جان شیر سکواش کمپلیکس میں سمر جونیئر سکواش کیمپ اپنی تمام تر رونقیں سمیٹتا ہوا اختتام پزیر ہو گیا سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود کوچ شکیل خان رحمت گل ڈاکٹر شاکر حفیظ نے بحوں میں سرٹفکیٹ تقسیم کئیکوچ شکیل خان بچوں پر بھیپور توجہ دے رہے ہیں صدر ریجنل سکواش ایسوسی ایشن طارق محمود نے اس موقع پر کہا کہ اپنی سکلز پر توجہ دیں میچ کے دوران ایمپائر کے فیصلے کا احترام کریں اور اپنی سپیڈ پر توجہ دیں تاکہ آگے جا کر سکواش کے کھیل میں نام پیدا کر سکیں ان کا کہناتھا کہ ملک بھر میں سکواش کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کی ضرورت ہے اور ینگ ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے ہر ممکن زیدہ سے زیادہ ٹریننگ کیمپس کا انعقد اور بچوں کی ذہنی نشو نما کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کے انعقد کی ضرورت ہیاس موقع پر مصور شوکت حسین اور بچوں کے والدین نے شرکت کی اور ریجنل سکواش ایسوسی ایشن ہزارہ ریجن کے اقدامات کو سراہا گیاآخر میں بچوں میں کیمپ مکمل کرنے پر سرٹفکیٹ تقسیم کئے گئے اور عباس اورعبدالہادی کے مابین میچ منعقد کیا گیا جسمیں کانٹے دار مقابلے کے بعد عبدالہادی نے عباس خان کو 3:2سے شکست دے دی اور بچوں نے کہا کہ اسی طرح محنت چاری رکھتے ہوئے آگے جاکر ملکو قوم کا نام سکواش میں روشن کریں گے