جمرود (مانند نیوز) 25 جولائی امن مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے،چینی سمگلنگ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا اس کی مکمل مزمت کرتے ہیں۔پارٹی ورکرز مایوسی کے شکار ہیں،ورکرز کے مسائل حل کئے جائے،خیبر پختون خوا میں جے یو آئی کے پاس تمام اختیارات ہے حکومت کو یرغمال بنایا ہے، قبائلی ضلاع کے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز اور اختیارات جلد منتقل کریں ٹیسکو میں غیرمقامی افراد کی بھرتیوں کے خلاف عدالت جائے گے۔مسلم لیگ ن خیبر کابینہ کا پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ خیبر کے صدر اصغر خان افریدی،جی ایس ساجد علی آفریدی،زرولی خان افریدی،عثمان افریدی،کلیم اللہ آفریدی،وی سی چئیرمین شہاب الدین خان آفریدی سمیت دیگر پارٹی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ضلع خیبر میں جاری بدامنی کو کنٹرول کیا جائے،آئے روز قتل و غارت اور بھتہ خوری سے لوگ تنگ آچکے ہیں اسلئے مرکزی حکومت،صوبائی حکومت اور سیکورٹی ادارے بدامنی روکنے کے لئے کردار ادا کرے جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنان 25 جولائی کے امن مارچ باڑہ تا تیراہ میں بھی بھرپور شرکت کریگی۔انھوں نے کہا کہ ہزارہ اور مالاکنڈ کے سوا باقی اضلاع کے ورکروں کی کوئی پرسان حال نہیں،مسلم لیگ ن خیبر کے ورکرز مایوسی کے شکار ہیں کیونکہ ہمارے جائز کام بھی نہیں ہو رہے ہیں۔انھوں نے ٹیسکو پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ڈائیریکٹر میں ضم اضلاع کے افراد کی بجائے صوبے کے دوسرے اضلاع سے افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے اس پر نظرثانی کی جائے بصورت دیگر ٹیسکو کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ کوکی خیل قوم نے جن مطالبات کے لئے باب خیبر کے مقام ہر دھرنا شروع کیا ہے وہ مطالبات بلکل جائز ہیں حکومت قوم کوکی خیل کے مطالبات جلد از جلد حل کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے