ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) کمشنر ڈیرہ،آر پی او ڈیرہ،ڈی سی ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ کا محرم کنٹرول روم کا دورہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظامات کررکھے ہیں،ڈی پی او ڈیرہ کمشنر ڈیرہ ڈویژن ظفر الاسلام، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی و دیگر افسران نے محرم الحرام کیلئے قائم مانٹرنگ کنٹرول کا دورہ کیا۔ انچارج محرم الحرام کنٹرول محمد عمران کنڈی نے افسران کو سیکورٹی مانیٹرنگ اور انتظامات بارے بریفنگ دی۔انہوں نے افسران کو بتایا کہ CCTV کمیروں کی مدد سے تمام جلوسوں،مجالس اور محرم روٹس کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ڈی پی او ڈیرہ نے کہاکہ ضلع بھر میں سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت ہیں۔ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظامات کررکھے ہیں۔ تمام افسران نے محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس