پبی (مانند نیوز ) میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی کے ایم ایس ڈاکٹر غریب اللہ نے ہمراہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر سلمان حکیم،ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد ادریس کے ہسپتال میں پا نچ نئی سہو لیات نئے آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹر بلڈ بینک ادو یات کے نئے کمپیو ٹرائز سٹورکمپیوٹرائز او پی ڈی پر چی اور بائیو میٹرک حا ضری سسٹم کا افتتاح کیا اس موقع پر ہسپتال کمیٹی کے ممبر میر ویس خان بھی مو جود تھے اس موقع پر میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی کے ایم ایس ڈاکٹر غریب اللہ ڈ ی ایم ایس ڈاکٹر سلمان حکیم، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد ادریس نے میڈ یا کے نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ہسپتال میں او پی ڈی ضلع کے دیگر ہسپتا لوں سے زیا دہ ہے جی ٹی روڈ پر آئے روز حا دثات رونما ہو تے ہیں جس میں زخمیوں کو اکثر پشاور ریفر کر نا پڑ تا تھا اس کو مد نظر رکھتے ہو ئے ایم ایس ڈاکٹر غریب اللہ نے نئی آر تھو پیڈک او ٹی بنا ئی جس میں روز انہ کی بنیاد پر مر یضوں کے آپریشن ہو نگے ایسی طرح ہسپتال میں بلڈ بینک نہ ہو نے کی وجہ سے آپریشن کے مریضوں کو خون فرا ہم کر نے میں شد ید مشکلات کا سا منا کر نا پڑتا تھا ان کو مشکلات کو مد نظر رکھتے ہو ئے مریضوں کی سہو لت کے لئے بلڈ بینک بھی بنا یا اور اس میں سہو لیات بھی مو جود ہے ہسپتال کے کمپیوٹرائز سسٹم کے فیز ون میں او پی ڈی شنا ختی کارڈپر کمپیو ٹرائز کیاایسی طرح ہسپتال کے میں سٹور کا بھی افتتاح کیا اور سٹور کمپیوٹرائز سسٹم کے تحت ادویات پر خصو صی بار کوڈز لگا ئیں اب جس مریض کو بھی ہسپتال سے فری ادویات اور انجکشن ملے نگے اس کا پورا ڈیٹا اب مو جود ہو گا کسی بھی وقت کو ئی اس کا آڈٹ کریگا تو کر سکتا ہے اس میں مریض کا تفصیلی ڈیٹا بمعہ مو با ئل نمبر ریکاڈ میں ہو گا انہوں نے کہا کہ ہسپتال سٹاف کی حا ضری کو یقینی بنا نے کے لئے دو با ئیو میٹرک مشین لگا ئیں جس میں ایک خواتین سٹاف اور ایک مر دسٹاف کے لئے ہیں اب تمام عملہ بمعہ ڈاکٹرز کی حا ضری بائیو میٹرک ہو گی انہوں نے کہا کہ جب سے ڈاکٹر غریب اللہ نے بطور ایم ایس چارج سنبھا لا ہے قلیل وقت میں ہسپتال کو تر قی کی راہ پر گا مزن کیا ہے ایک ماہ قبل بھی ہسپتال میں نر سر ی وارڈ کا افتتاح کیا تھا اور ہسپتال میں یہ تمام کام ایم ایس ڈاکٹر غریب اللہ ہمراہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر سلمان حکیم،ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد ادریس اور دیگر ٹیم کے ہسپتال کے محدود وسا ئل اور اپنی مد د آپ کے تحت کر رہے ہیں