اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 58کلو منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ایم ون موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد پر ایک بڑی کارروائی کے دوران گاڑی میں چھپائی گئی 32 کلو 400 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمد کرکے نوشہرہ کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں میں پرواز نمبر PK-209 سے شارجہ جانے والے ہری پور اور چکوال کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان کے پیٹ میں موجود 198عدد ہیروئن اور آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلئے گئے۔ایک اور کارروائی میں دستگیر بلاک 9 کے علاقے میں کراچی کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 18 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ علاوہ ازیں جی ٹی روڈ پشاور کے قریب مقامی رہائشی ملزم سے یو پی ایس میں چھپائی گئی 3کلو آئس برآمد کرلی گئی، جو پنجاب سمگل کی جا رہی ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے