جمرود (نمائندہ مانند )سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے 100 سے زائد یتیم طلباء و طالبات میں 5 لاکھ روپے تک کی مالی امداد تقسیم۔ضلع خیبر تحصیل جمرود پریس کلب میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سایہ ویلفیئر ارگنائزیشن کے چیئرمین زاہد خان، مولانا گل نواز، فاروق خان، سماجی کارکنان، یتیم طلباء وطالبات اور غریب افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین زاہد خان نے سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی عرصہ دراز سے جاری خدمات پر روشنی ڈالی جس کے ذریعے سے ہزاروں مستحق افراد مستفید ہوئے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے 100 یتیم طلباء و طالبات میں فی طالب علم 5 ہزار روپے تقسیم کئے جو ٹوٹل 5 لاکھ روپے سے زائد رقم بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سایہ ویلفیئر نے ہزاروں نوجوانوں کو مختلف فری ہنرز اور فری لینگویج سے روشناس کرایا ہے جس کے ذریعے کافی نوجوان اپنے کاروبار سے وابستگی اختیار کر چکے ہیں اور اس سے ان کے گھر کے چولہے جل رہے ہیں آخر میں اس حوالے سے مولانا گل نواز نے یتیموں کے ساتھ تعاون کی اہمیت اور فضیلت بیان کی اور سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہا اور آئندہ کے لئے ایسی طرح اپنی خدمات جاری رکھنے کے لئے دعا کی۔