ایبٹ آباد (مانند نیوز)چیئرمین بی او جی مشتاق جدون کی سربراہی میں بورڈ آف گورنرز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ممبران کا اہم اجلاس اجلاس کا مقصد ادارے کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا حل اور ہسپتال سربراہان کی ذمہ داریوں کی معلومات حاصل کرنا تھا۔اس وقت بورڈ کا ایک ہی مشن ہے کہ ہسپتال کے مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں بورڈ اف گورنر کے ممبران ونگ کمانڈر ریٹائرڈ ایاز خان اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب ربانی اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال سربراہان میں ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد،نرسنگ ڈائریکٹر شمس الہدی اور فنانس ڈائریکٹر فہیم خان موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی کہ جانب سے اپنی ذمہ داریوں موجودہ جاری پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس کے علاوہ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد،نرسنگ ڈائریکٹر شمعس العدا اور ڈائریکٹر فنانس فہیم خان کی جانب سے آنے والے ہفتے میں بریفنگ دی جائے گی۔اس وکیعلاوہ بورڈ ممبران نے ایچ آر کے حوالے سے ہسپتال کو کیا مسائل درپیش ہیں اور ان میں مزید کیا پیشرفت کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ بورڈ کو لیٹیگیشن کے حوالے سے مکمل کیسز کی بریفنگ دی گئی اور بورڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر ہسپتال ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر ان مسائل کو حل کیا جا سکے تو یہ ایک خوشئن بات ہوگی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے