شیرگڑھ ( مانند نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی عدالت کی جانب سے علی محمد خان کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری عدالت کی جانب سے ڈی سی مردان کو 8 اگست پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کئے گئے اور سماعت کو 8 اگست تک ملتوی کر دیا گیا علی محمد خان کی جانب سے صدر انصاف لائیرز فورم ایڈوکیٹ علی زمان ایڈوکیٹ عامرزیب ایڈوکیٹ اور ندیم شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔واضح رہے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کو محکمہ انٹی کرپشن مردان نے ترقیاتی کاموں میں خرد برد کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں مورخہ 27 جون کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل بھیج دیا تھا یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان انعام اللہ وزیر کی عدالت نے مزکورہ کیس میں علی محمد خان کو ضمانت پر رہا ہونے کے احکامات جاری کر دییے رہا ہونے سے قبل ڈپٹی کمشنر مردان کی جانب سے احکامات جاری ہوئے کہ علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا جائے واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے پہلے ہی احکامات جاری کر دیے تھے کہ سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کو چار اگست تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے لیکن ڈپٹی کمشنر مردان کی جانب سے انہیں تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کے احکامات جاری ہوئے.