شیرگڑھ (مانند نیوز) شیرگڑھ کے رہائشی محمد حارث نے اپنے والد محمد اکرام اور شاہ خالد خان مہمند کے ہمراہ شیرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے اوپر منشیات فروشی کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خاندان عرصہ دراز سے شیرگڑھ بازار میں حجام کی حیثیت سے کام کرتے ہیں اور ابھی تک کسی قسم کی غیر قانونی یا کسی بھی اخلاقی جرم میں ملوث نہیں رہا ہے جس کا پورا شیرگڑھ گواہ ہے لیکن گذشتہ روز شیرگڑھ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تھانہ لے گیا جہاں پولیس نے انہیں بتایا کہ آپ پر چرس اور آئس فروخت کرنے کا الزام ہے جس کا میں نے سختی سے تردید کی اور پولیس اور مشران کی موجودگی میں حلف اٹھایا کہ نہ میں نے کبھی منشیات کو فروخت کیا ہے اور نہ کروں گا بلکہ میں نے ابھی تک آئس اور چرس دیکھا نہیں انہوں نے پریس کلب شیرگڑھ میں صحافیوں کی موجودگی میں ایک بار پھر منشیات فروشی کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ میں نےکبھی بھی منشیات فروخت نہیں کی ہے اور نہ آئندہ اسی قسم کا کاروبار کروں گا اگر کسی نے مجھ پر ثابت کیا تو ہر قسم سزا بھگتنے کے لئے تیار ہوں میں ایک مہذب شہری کی حیثیت سے قانون کا احترام کروں گا.